روز نامہ آج

تعارف
روزنا مہ آج باوثوق ، مستنداور اہم خبروں کی بدولت خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا کثیر الاشاعت اخبار ہے جو آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی ) سے تصدیق شدہ ہے ۔روزنامہ پشاور ، ایبٹ آباد اور اسلام آباد سے بلاتعطل بیک وقت شائع ہورہا ہے ۔خیبر پختونخوا کے پیشہ ور اور نامور صحافی روز نامہ آج میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ۔ اپنے منفرد انداز بیان کی وجہ سے معاشرے کے ہرطبقے یعنی نوجوان ، کاروباری حضرات ، ادبی دانشور، ملازم پیشہ افراد، اساتذہ ، کھلاڑیوں اور فنکار براداری میں روزنامہ آج بے حد مقبول ہے ۔

آج زندگی کے ہر شعبے کی خبروں کو اہمیت دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اِس اخبار میں خصوصی ایڈیشن ، آپ کی آواز ، تجارتی خبریں ،تحقیقاتی رپورٹیں ، معنی خیز اداریے ، دلچسپ کالم ، کھیلوں کی خبریں اور عوامی مسائل پر مبنی خبریں قارئین کیلئے قیمتی معلومات فراہم کرتی ہیں ۔روز نامہ آج غیر جانبدار صحافتی پالیسی کی بدولت صوبائی دارالحکومت پشاور کے تمام عصر حاضر کے اخبار وں میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔

عبدالواحد یوسفی
پاکستان کے نامور صحافی عبدا لواحد یوسفی مرحوم روزنا مہ آج کے بانی ہیں ۔عبدالواحد یوسفی نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز 1960میں روزنامہ انجام میں بحیثیت سٹا ف رپورٹر سے کیا ۔1961تا 1965آپ روزنامہ جنگ راول پنڈی اور کراچی کیلئے پشاور میں بحیثیت بیورو چیف اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ۔پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت جلد ہی آپ نے صحافت میں ممتاز مقام حاصل کیا ، 1967میں آپ حکومتی اخبار روزنامہ مشرق سے منسلک ہوئے اور اخبار کی ترقی و عروج میں اپنے قابل قدر کردار ادا کیا ۔روزنامہ مشرق میں آپ نے سینئرسٹاف رپورٹر ، چیف رپورٹر ، ڈپٹی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ، ریذیڈنٹ ایڈیٹر اور ڈپٹی چیف ایڈیٹر جیسی اہم ذمہ داریاں بھی نبھائیں ۔

اِسی عرصے کے دوران آپ روزنامہ مشرق پشاور ، کوئٹہ ، لاہور اور کراچی ایڈیشنز کی اشاعت کی بھی نگرانی کرتے رہے ۔روزنامہ مشرق کی نجکاری کے بعد عبدالواحد یوسفی نے 1992میں خیبر پختونخوا سے پہلا مکمل اخبار ’آج ‘ شروع کیا جو اب تک مستنداور ذمہ دارانہ صحافت کی بدولت کامیابی سے ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے۔ روزنامہ آج کی پیشہ ورصحافتی ٹیم خوش اسلوبی اور جدت پسند ی کے اُصولوں پر کارفرما ہے ۔روزنامہ آج اب پشاور، ایبٹ آباد اور اسلام آباد سے بیک وقت شائع ہورہا ہے جو اب خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا اخبار بن چکا ہے ،جس کو قارئین کی بے حد پذیرائی حاصل ہے ۔

آج ٹیم
روزنامہ آج کی ٹیم میں نامور کالم نگارڈاکٹرامجد حسین (امریکہ)، عتیق صدیقی (امریکہ)،سید مظہر علی شاہ ،پروفیسر حفیظ اللہ ، پروفیسر صبیح احمد، ڈاکٹر صلاح الدین ، پروفیسر یحییٰ خالداور پروفیسر ناصر علی سید شامل ہیں جبکہ ان کے علاہ سینئر صحافی اور تجربہ کار منتظمین ادارے کے مختلف شعبوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔

آج کا سرکولیشن اور اشاعتی نیٹ ورک
روزنامہ آج کا مضبوط اور تیز ترین سرکولیشن نیٹ ورک خیبر پختونخوا اور فاٹاکے دورافتادہ علاقوں میں اپنے قارئین کو صبح سویرے ہی اخبار فراہمی یقینی بنارہاہے ۔دُینا بھر سے خصوصا مشرقی وسطی اور جنوبی ایشیاء میں رہنے والے قارئین آج کی ویب سائٹ پر اخبار پڑھنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔روزنامہ آج ایبٹ آباد ایڈیشن بھی اپنی مثال آپ ہے جس میں گلگت بلتستان ، ہنزہ اور آزاد کشمیر کے دوردارز علاقوں میں رہنے والے قارئین ملکی اور علاقائی خبروں سے مستفید ہوتی ہے ۔ شمالی علاقوں کے لوگوں کو معلومات کی فراہمی کے پیش نظر روزنامہ آج اسلام آباد ایڈیشن کا آغاز کیا گیا جو کامیابی سے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ۔

روزنامہ آج کی کارگردگی
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 2010 میں روزنامہ آج اپنے نئے دفتر میں منتقل ہوا جو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تمام تر جدید سائنسی سہولیات سے آراستہ ہے ،جس میں اپنا پرٹنگ پریس بھی کامیابی سے فعال ہے ۔اِس کے علاوہ ہر شعبے کیلئے علیحدہ سیکشن قائم ہیں جن میں نیوز روم ،رپورٹنگ روم ، کمپوزنگ روم ، ویب ، سوشل میڈیا سیکشن اور سی ٹی پی قابل ذکر ہیں ۔اِن تمام سیکشنز میں تیز اور موثر رابطہ برقرار رکھنے کیلئے ای آر پی(ERP) سافٹ وئیر کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے شاندار نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔